ابنا: امام خمینی (رح) مزيد فرماتے ہیں اقتصادی ناکہ بندی اور ایران غیرملکی ماہرین کا اخراج ایک الہی تحفہ تھا جس سے ہم غافل تھے آج اگر حکومت اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی فوج، عالمی لیٹروں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے، ایجاد اور تخلیق کی راہ میں کوشش کرے تو امید ہے کہ ملک خود کفیل ہوجائے گا اور ہمیں دشمن کے آگے ہاتھ پھیلانے سے نجات مل جائے گی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے اعلی حکام اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے امام خمینی (رح) کی اس نصیحت کو اپنا نصب العین قرار دیکر اقتصادی پابندیوں اور امریکہ و مغرب کی مخاصمانہ پالیسیوں کے باوجود، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اس انداز سے ترقی و پیشرفت کی کہ آج ایران کی ہر نئی ایجاد اور پیشرفت پر سامراج خون کے آنسو روتا نظر آتا ہے۔یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا" بعد ہی امریکہ اور مغربی ممالک نے سیاسی، اقتصادی ، فوجی اور تشہیراتی شعبے میں ایران پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا تھا تا ہم ایران کی غیور قوم اور ذمہ دار حکومت نے دباؤ اور دھمکیوں کو ذرا برابر اہمیت نہیں دی اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ترقی و پیشرفت کے سفر کو جاری رکھا اور آج ایران اس مقام پر کھڑا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ملت ایران کے خلاف دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں اور اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ جس حملے کی وہ دھمکیاں دے رہے ہیں اس کا نتیجہ کیا نکلےگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں فوجی میدان میں کسی سے خوف نہیں اور دشمن کو اسکے گھر ہی میں کچل ڈالیں گے ۔ بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کل کہا کہ دشمن ایک جانب ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہاہے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرکے یہ کہتا ہے کہ ایرانی عوام مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ دعوی کررہا ہے کہ ایران دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔ بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ہم "مقدس دفاع"،شہداء،امامت اور رہبر انقلاب جیسے عظیم سرمایوں کی بدولت ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح آمادہ ہیں اور دشمن کو اسکے گھر ہی میں کچل ڈالیں گے۔
.....
/169